شبِ معراج
حفیظ تائبؒ
رفعت مِرے آقا ﷺ نے وہ پائی شبِ معراج
تھی زیرِ قدم ساری خدائی شبِ معراج
جب لے گیا حق مکہ سے تا مسجدِ اقصیٰ
محبوب ﷺ کو ہر شان دکھائی شبِ معراج
طے کرکے سب افلاک گئے عرش پہ جب آپﷺ
سب عرشیوں نے خوب منائی شبِ معراج
ہر فاصلہ اور وقت کیا آپ ﷺ نے تسخیر
تھی دیدنی بندے کی بڑائی شبِ معراج
سرکار ﷺ ہوئے لوح و قلم کے بھی مشاہد
ہرشے اُنہیں خالق نے دکھائی شبِ معراج
قوسین سے آگے تھی کہیں آپ ﷺ کی منزل
کس جا نہ ہوئی اُن کی رسائی شبِ معراج
آقا ﷺ کا یہ احسان نہیں بھولنے والا
اُمت نہ کسی وقت بُھلائی شبِ معراج
جب گفت و شنید آپﷺ کی حق سے ہوئی تائب
کیا کیا نہ ہوئی عقدہ کشائی شبِ معراج
♥ ♥ ♥
حفیظ تائبؒ
رفعت مِرے آقا ﷺ نے وہ پائی شبِ معراج
تھی زیرِ قدم ساری خدائی شبِ معراج
جب لے گیا حق مکہ سے تا مسجدِ اقصیٰ
محبوب ﷺ کو ہر شان دکھائی شبِ معراج
طے کرکے سب افلاک گئے عرش پہ جب آپﷺ
سب عرشیوں نے خوب منائی شبِ معراج
ہر فاصلہ اور وقت کیا آپ ﷺ نے تسخیر
تھی دیدنی بندے کی بڑائی شبِ معراج
سرکار ﷺ ہوئے لوح و قلم کے بھی مشاہد
ہرشے اُنہیں خالق نے دکھائی شبِ معراج
قوسین سے آگے تھی کہیں آپ ﷺ کی منزل
کس جا نہ ہوئی اُن کی رسائی شبِ معراج
آقا ﷺ کا یہ احسان نہیں بھولنے والا
اُمت نہ کسی وقت بُھلائی شبِ معراج
جب گفت و شنید آپﷺ کی حق سے ہوئی تائب
کیا کیا نہ ہوئی عقدہ کشائی شبِ معراج
♥ ♥ ♥
No comments:
Post a Comment