Showing posts with label articles. Show all posts
Showing posts with label articles. Show all posts

Friday

Night Repentance

 شب برأت : شب توبہ

ڈاکٹر محمد نوید ازہر
نصف شعبان المعظم کی رات نہایت مبارک و مسعود  ہے اس رات   کو لیلتہ البراء ۃ  کا نام دیا گیا ہے۔ لغات عرب میں براء ۃ  کا معنیٰ ہے: ’’بیزاری‘‘  چھٹکارہ‘ لاتعلقی‘ علاحدگی‘ صاف صاف جواب‘‘ جیسا کہ قرآن مجید ہے براء ۃ من اللہ ورسولہ ۔ فارسی اور اردو میں اس رات کو شب برأت کہتے ہیں۔ اسے شب برأت کا نام دینے میں یہ حکمت پوشیدہ  ہے کہ یہ رات دوزخ سے

Those who fail to wear the shroud of death

 کفن پہننے والے بھی موت سے غافل

پروفیسر عبدالمجید بسمل چشتی
اس رات کی فضیلت و برکت کے حوالے سے ایک ایمان افروز حکایت ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عیسیؑ پہاڑ پر تشریف لے گئے وہاں ایک سفید رنگ کا پتھر ملاحظہ فرمایا آپ اس پتھر کی خوبصورتی پر حیران ہوئے اور اس کے ارد گرد گھومنے لگے اللہ رب العزت نے حضرت عیسیؑ کی طرف وحی نازل فرمائی اور فرمایا کہ اے عیسیؑ میں تمہیں اس سے بھی زیادہ عجیب و غریب چیز نہ دکھائوں عرض کی مولیٰ کیوں نہیں اتنے میں وہ پتھر پھٹ گیا اور

Gunah Se Naiki Tak Ka Safar

نائٹ کلب سے موذن بننے تک کا سفر

میں ایک مشہور گلوکار تها لیکن پهر جب میں جب نائٹ کلب کا مالک بن گیا تو پھر وہاں گانے گاتا مقدیشو کے ہوٹل اور نائٹ کلب میری بکنگ کے لیے زیادہ سے زیادہ رقومات پیش کرتے۔ راتوں کو زندہ کرنے کیلئے، لوگوں کو خوش کرنے کیلئے اور اپنے آپ کو مزید پاپولر

Allama Iqbal Aur Pir ROOMI

 علامہ اقبالؒ اور پیر رومیؒ

حضرت مولانائے روم کی عظمت و جلالتِ شان کا اندازہ اس سے ہوتا ہے کہ آج بھی ان کے تذکرہ سے عرب و عجم کی محفلیں گونجتی ہیں، ان کے نام اور ان کے کام کو آج بھی اہل نظر و صاحبان باطن سرمایہ تسکین دل و جان بنائے ہوئے ہیں ان کی ذات پر تاریخ اسلام کو نازک ہے۔

Saturday

Amir-ul-Momineen-Hazrat-Usman-e-Ghani-3rd-islamic-caliph

امیر المومنین حضرت عثمان غنیؓ

آپ کی ولادت عام الفیل کے چھٹے سال ہوئی۔آپ کا نام ہے عثمان اورکنیت ابو عمر تھی۔ بعض کہتے ہیں ابو عبداللہ اور ابو یعلی۔ آپ کی کنیت تھی قبولِ اِسلام سے پہلے آپ کی کنیت ابو عمر تھی اورقبولِ اسلام سے قبل ہی آپ کی شادی حضرت سیّدہ بی بی رقیہؓ سے ہوئی‘ اِن کے بطن پاک سے حضرت عبداللہ ؓ پیدا ہوئے تو آپ کی کنیت ”ابو عبداللہ“ ہو گئی۔

Hazrat Usman e Ghani (R.A)

سخاوت وحسن جمال کا پیکر

ابن سعد بن یربوع مخزومی رضی اللہ عنہ سے راویت ہے کہ میں مسجد میں گیا ایک شخص (حضرت عثمان رضی اللہ عنہ) حسن الوجہ سوئے ہوئے تھے ان کے سر کے نیچے اینٹ تھی یا اینٹ کا ٹکڑا تھا۔ میں کھڑا کا کھڑا ان کی طرف دیکھتا رہ گیا ان کی طرف دیکھتا تھا اور ان کے حسن وجمال سے متعجب وحیران تھا انہوں نے اپنی آنکھیں کھولیں اور فرمایا۔ اے لڑکے کون ہو؟ میں نے انہیں اپنے متعلق بتایا ان کے قریب ایک لڑکا سویا

خلیفہ سوم سیدنا ذوالنورین ؓ/3rd Khalifa

خلیفہ سوم سیدنا ذوالنورین ؓ

جنگ تبوک کے موقع پر حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کو اس جنگ میں مال خرچ کرنے کی ترغیب فرمائی اس موقعہ پر صدق و وفاءکے پیکر خلیفہ اول سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ نے گھر کا تمام سامان اور مال و اسباب اور خلیفہ دوم سیدنا عمر فاروقؓ نے نصف مال لاکر حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں نچھاور کر دیا ، ایک روایت کے مطابق اس موقعہ پر سیدنا حضرت عثمان غنیؓ نے ایک ہزار اونٹ ، ستر گھوڑے اور ایک ہزار اشرفیاں جنگ تبوک کیلئے اللہ کے