Wednesday

Dua / دُعا

دُعا

دُعا ہے۔ اے قادرِ مطلق تو اس اُمت کے گناہوں کو بخش دے۔ ہم گناہوں کی دلدل میں اس قدر پھنس چکے ہیں، تیرے بتائے ہوئے راستے کو چھوڑ کر ہم نے غیروں کو اپنا آقا سمجھ لیا اور ان سے ہی اُمیدیں لگا کر بیٹھ گئے۔ ہمارے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اس کے ہم حقدار تھے۔ مثلاً ذلت، رسوائی، ناانصافی، نااتفاقی، دہشت گردی، ملکی وسائل پر غیروں کا قبضہ پھر بھی ہمیں ہوش نہ آیا کیونکہ ہمارے
دل سرد ہو چکے ہیں، توبہ ہم سے 
روٹھ چکی ہے۔
Dua, دُعا, Dua In Urdu, Dua Ever, Muslim Dua, Best Dua Allah se Dua
اے آقا میرے مولیٰ ہمارے عیب اور ہمارے گناہ کہ ہم تجھ سے بھی منکر ہو گئے صرف تو ہی بخش سکتا ہے۔ اے غفور الرحیم جس ابتلا میں ہم گھرے ہیں اپنے فضل و کرم سے اسے ختم کر دے پھر اذانوں میں وہ روح بلالی پھونک دے، نمازوں میں وہ جذبہ مولیٰ کریم عطا کر دے اور ہمارے اعمال کو اپنا رخ دے دے۔
مولیٰ جو تو راضی ہو گیا تو سب ٹھیک ہے۔ ساری فطرت محکوم ہو جاتی ہے۔ اللہ اللہ مسلمانوں کو وہ وقار عطا کر جو تیرے نام لیوا کے شایان شان ہو۔ اے محمدصلی اللہ علیہ والہ وسلم سرور کائنات قوم کا درد ترا عشق تھا ہم ترے ہی نام لیوا ہیں۔ اپنی نامرادیوں کی وجہ سے شرم آتی ہے تو شافع محشر ہے۔ محشر کے دن اور کون ہوگا۔ تو زندہ ہے پائندہ ہے صرف ترے فیضان سے ترا عشق ہمارے دلوں میں جاگ سکتا ہے۔
اے اللہ ! میری نگاہ تجھ تک نہیں پہنچ سکتی۔ میں کیا مانگو؟ کیا دُعا کروں، تو سب جانتا ہے، سب کچھ دیکھ رہا ہے، اس سوئی ہوئی اُمت کو جگانا ترا کام ہے، میری قسمت ترا قلم ہے اور ترا قلم عرش پر ہے، کچھ لکھ چکا ہے اور کچھ لکھ رہا ہے۔ میرے مولیٰ ایک عاشق کے دل میں چاہ کے سوا کیا ہے۔
میرے اللہ اس ذلت کی غار سے نکال، اس اُمتِ محمدی کے ہر فرد کے دل میں روشنی عطا کر اور انسانیت کو مادہ پرستی سے ہٹا کر حق پرستی پر لگا دے۔ آمین

No comments:

Post a Comment